23 ستمبر 2024 - 15:37
نیویارک: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ کی لبنانی، سعودی اور بلغارین وزرائے خارجہ سے ملاقاتین

ایرانی اعلی سطحی وفد اقوام متحدہ کے 79 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے صدر پزشکیان کی قیادت میں نیویارک پہنچ گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا  اقوام متحدہ کے 79 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے ایرانی اعلی سطحی وفد صدر پزشکیان کی قیادت میں نیویارک پہنچ گیا ہے۔
وفد میں شامل ایرانی وزیرخارجہ نے نیویارک میں مختلف ممالک کے اعلی حکام سے ملاقات کی ہے۔
سید عباس عراقچی نے لبنان کے وزیرخارجہ عبداللہ بوحبیب، سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان اور بلغاریہ کے وزیرخارجہ ایوان کندف سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران عباس عراقچی نے ایران اور ان ممالک کے درمیان باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون اور تعلقات میں اضافے پر زور دیا۔